ETV Bharat / state

بارہمولہ: آٹھ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی - جموں و کشمیر

شمالی کشمیر کے  ضلع بارہمولہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر ہفتہ کو ضلع مجسٹریٹ نے آٹھ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی۔

بارہمولہ: آٹھ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی

author img

By

Published : Jul 11, 2020, 7:41 PM IST

ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ جی این یتو نے ہفتہ کو ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے عوامی تقریبات - خصوصا شادی بیاہ کی تقاریب - میں آٹھ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی۔

بارہمولہ: آٹھ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی
بارہمولہ: آٹھ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی

اس سے قبل ایک حکم نامہ جاری کیا گیا تھا جس میں 50 سے زائد افراد کے جمع ہونے کی ممانعت کی گئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع بارہمولہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث بارہمولہ میں گزشتہ چار دنوں سے دکانیں بند ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے عوام سے بار بار تلقین کی جا رہی ہیں کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں۔

واضح رہے کہ بارہمولہ میں ابھی تک کورونا وائرس سے 31 لوگوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک جموں و کشمیر میں دس ہزار کے قریب افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 164افراد فوت ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.