ETV Bharat / state

سوپور: غیر مسلم نوجوان کی آخری رسوم میں مسلمانوں کی شرکت - مذہبی ہم آہنگی کی روایت

شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں مقامی مسلمانوں نے غیر مسلم نوجوان کی آخری رسومات میں شرکت کر کے مذہبی رواداری اور آپسی ہم آہنگی کی صدیوں پرانی اور قابل تقلید مثال برقرار رکھی۔

سوپور: غیر مسلم نوجوان کی آخری رسومات میں مسلم برادری شریک

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 8:21 PM IST

قصبہ سوپور میں مسلمانوں نے کشمیر کی صدیوں پرانی مذہبی ہم آہنگی کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے ایک غیر مسلم نوجوان کی آخری رسوم میں حصہ لے کر ہندو برادری کے دل جیت لیے۔

سوپور: غیر مسلم نوجوان کی آخری رسومات میں مسلم برادری شریک

ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں ایک غیر مقامی غیر مسلم مزدور کے انتقال کے بعد اس کی آخری رسومات میں مقامی مسلمان برادری نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

قصبہ سوپور میں فیروز پور، پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک پچیس سالہ غیر مقامی مزدور پون کمار ولد پوکھن کمار کا پیر کو انتقال ہو گیا۔ پون کمار اور ان کے اہل خانہ قصبے میں ایک کرائے کے کمرے میں رہائش پذیر ہیں۔

پون کمار کے اہل خانہ نے اس کی آخری رسومات سوپور میں ہی انجام دینے کی خواہش ظاہر کی۔ اس کے بعد مقامی مسلمانوں نے ان کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے فوت ہوئے نوجوان کی آخری رسوم میں حصہ لیا۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ: دور دراز پہاڑی علاقہ کریری میں جیم سنٹر کا افتتاح

غیر مسلم برادری نے مسلمانوں کے جذبے کی سراہنا کرتے ہوئے یہاں کے مذہبی بھائی چارے کی تعریف کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.