ETV Bharat / state

بارہمولہ: ایکو پارک کے افتتاح سے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی امید

author img

By

Published : Sep 27, 2021, 8:33 PM IST

’ایکو پارک کے افتتاح سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ اس سے روزگار کے موقع بھی پیدا ہونگے۔‘

’ایکو پارک کے افتتاح سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے‘

قدرتی حسن سے مالا مال راج پورہ، زنگیر کے بالائی علاقے میں محکمۂ جنگلات کی جانب سے ایکو پارک کا افتتاح کیا گیا۔ ایکو پارک کے افتتاح پر لوگوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارک میں طلبہ کے علاوہ سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگا جس کے سبب مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر محکمۂ جنگلات کے اعلیٰ افسران سمیت مقامی باشندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ محکمۂ جنگلات کے پرنسپل چیف کنزویٹر موہت جیرا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایکو پارک سے نہ صرف مقامی سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ جنگلات اور جنگلی حیاتیات میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ کو اس سے کافی مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر باڈی بلڈنگ مقابلہ، منصور احمد بنے مسٹر جے اینڈ کے

انہوں نے مزید کہا کہ ایکو پارک کو مزید وسعت دینے کے علاوہ اسے سیاحوں کے لیے مزید جاذب بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.