شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے کنزر علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں، اور بلا آخر فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین 40 گھنٹوں تک چلنے والا تصادم اختتام پزیر ہوا Baramulla Encounter Ends۔ اس تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک، جبکہ ایک افسر ایک پولیس اہلکار سمیت چار فوجی جوان بھی زخمی ہوئے۔ Three militants killed in Baramulla encounter
پولیس ذرائع کے مطابق تصادم کے مقام سے تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جن میں دو لاشین کل اور ایک لاش آج برآمد ہوا۔ کل برآمد ہونے والی لاشوں میں 'لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر یوسف کنترو' کی لاش بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ 22 برسوں سے یوسف کنترو سرگرم تھا۔ یہ تصادم آرائی ضلع بارہمولہ کے مالواہ علاقے میں 21 اپریل کی الصبح 4 بجے کے قریب اس وقت شروع ہوا جب پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے فوج (62RR) کے ساتھ علاقے میں مشترکہ محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران جب مشترکہ تلاشی ٹیم مشتبہ مقام پر پہنچی تو چھپے ہوئے (عسکریت پسندوں) نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں ایک افسر سمیت چار (04) سپاہی معمولی زخمی ہوئے۔ جس کے نتیجے میں تصادم شروع ہوگیا، بعد میں ایس ایس پی بارہمولہ کی سربراہی میں بارہمولہ پولیس نے بھی آپریشن میں شمولیت اختیار کی۔ بارہمولہ ضلع کا ایک پولیس اہلکار بھی تصادم میں زخمی ہوئے جسے بعد میں سری نگر کے آرمی بیس اسپتال منتقل کیا گیا۔'
مزید پڑھیں: