سرحدی قصبہ اوڑی میں جموں و کشمیر پولیس نے ناکے کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہیروئین بر آمد کر لیا۔
ایس ڈی پی او اوڑی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ’’مصدقہ اطلاع کے بعد ناکہ پارٹی نے ایک گاڑی کو روک کر تلاشی کے دوران ہیئرون ضبط کرکے منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا۔‘‘
انہوں نے منشیات فروش کی شناخت عامر آفتاب ولد افتاب احمد ساکنہ داچی اوڑی کے طور پر کی۔
اس ضمن میں اوڑی پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں منشیات پر قابو پانے کے لیے پولیس کی جانب سے بیداری مہم اور ریلیوں کا انعقاد کیا جا ریا ہے۔