ETV Bharat / state

سوپور: طبی کیمپ کے دوران ادویات کی مفت تقسیم - میڈیکل کیمپ کا انعقاد

شمالی کشمیر کے واڈورہ، سوپور میں سی آر پی ایف کی 92بٹالین نے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔

سوپور: طبی کیمپ کے دوران ادویات مفت تقسیم

author img

By

Published : Mar 27, 2021, 6:41 PM IST

ضلع بارہمولہ کے دور دراز علاقہ واڑورہ، سوپور میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 92بٹالین نے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں ماہر ڈاکٹروں نے مقامی مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔

سوپور: طبی کیمپ کے دوران ادویات مفت تقسیم

طبی کیمپ میں معائنے کے بعد مریضوں کو سی آر پی ایف کی جانب سے ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔

مقامی لوگوں نے طبی کیمپ کے انعقاد پر سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپ کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

کیمپ کے انعقاد کے حوالے سے سی آر پی ایف کے افسران نے بتایا کہ لوگوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس کی جانب سے لوگوں کی جسمانی اور ذہنی تندرستی کی خاطر کئی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔

واڈورہ، سوپور میں منعقد کیے گئے طبی کیمپ کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیمپ میں 200کے قریب مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.