ETV Bharat / state

انفنٹری ڈے کے حوالے سے بارہمولہ میں تقریب کا اہتمام - علیحدگی پسندوں

فوج کی جانب سے ہر سال 27 اکتوبر کو ’’انفنٹری ڈے‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے، 1947میں اسی روز سکھ رجمنٹ کی پہلی بٹالین سری نگر ایئر بیس پر اتری اور پاکستان سے آئے ہوئے قبائلی حملہ آوروں کا مقابلہ کیا تھا۔

انفنٹری ڈے کے حوالے سے بارہمولہ میں تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Oct 27, 2020, 5:01 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھی 27اکتوبر ’’انفنٹری ڈے‘‘ کی نسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سیول انتظامیہ کے علاوہ فوج کے اعلیٰ افسران نے بھی حصہ لیا۔

بارہمولہ میں منعقدہ تقریب کے دوران 1947 میں مارے گئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا کیا۔

انفنٹری ڈے کے حوالے سے بارہمولہ میں تقریب کا اہتمام

جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر انفنٹری ڈے کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئیں۔

علیحدگی پسندوں کی جانب سے عام طور پر 27اکتوبر کو ہڑتال کی کال دی جاتی تھی تاہم اس بار اس حوالے سے کوئی بھی بیان منظر عام پر نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: چنار کور نے 74 ویں یوم انفنٹری پر فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا

بارہمولہ میں منعقدہ تقریب کے آخر میں فوج کے جی او سی ویریندر وٹس نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’’آج کے دن ہم سکھ رجمنٹ کے اُن جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہے جنہوں نے پاکستانی قبائلیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور انہیں کشمیر سے بھگایا۔‘‘

انہوں نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’1947سے لیکر آج تک پاکستان کی جانب سے کنٹرول لائن کے اِس پار عسکریت پسندوں کو بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.