ETV Bharat / state

Yasir Reshi on PAGD گُپکار الائنس کی بنیاد جھوٹ اور دھوکے پر ہے، یاسر ریشی

author img

By

Published : Aug 29, 2022, 3:19 PM IST

یاسر ریشی نے الزام عائد کیا کہ گُپکار الائنس (پی اے جی ڈی) کو بنایا ہی اس لئے گیا تھا کہ کشمیر کے لوگوں کو ایک نئے طریقے سے دھوکہ دیا جائے اور اب اس اتحاد کی اصل حقیقت ظاہر ہونے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی اے جی ڈی کو کبھی تسلیم نہیں کرتے اور یہ شروع سے ہی جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی جماعت نے تشکیل دیا تھا۔ Yasir Reshi on PAGD

Yasir Reshi on PAGD
Yasir Reshi on PAGD

بانڈی پورہ: پیپلز کانفرنس کے سینیئر رہنماء و سابق ایم ایل سی یاسر ریشی نے کہا کہ پیپلز الائنس فار گُپکار ڈکلیئریشن (پی اے جی ڈی) کی بنیاد جھوٹ اور دھوکے پر تھی اور اس کا انجام بھی دھوکہ دہی کے طور پر ظاہر ہونے لگا ہے۔ یاسر ریشی نے ان باتوں کا اظہار بانیاری گاؤں میں ایک سیاسی تقریب کے دوران کیا۔Yasir Reshi on PAGD

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ پی اے جی ڈی کو بنایا ہی اس لیے گیا تھا کہ کشمیر کے لوگوں کو ایک نئے طریقے سے دھوکہ دیا جائے اور اب اس اتحاد کی اصل حقیقت ظاہر ہونے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی اے جی ڈی کو کبھی تسلیم نہیں کرتے اور یہ شروع سے ہی جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی جماعت نے تشکیل دیا تھا۔ قابلِ ذکر ہے کہ اس تقریب کے دوران متعدد سینیئر سیاسی کارکنان نے یاسر ریشی کے ساتھ ہاتھ ملایا۔ Yasir Reshi on PAGD

واضح رہے کہ پی اے جی ڈی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے 10 ستمبر کو جموں میں فاروق عبد اللہ کی رہائش گاہ پر ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ پی اے جی ڈی نے دوسری مرتبہ بی جے پی کو چھوڑ کر تمام علاقائی پارٹیوں کو اجلاس میں مدعو کیا ہے۔ PAGD Meeting in Jammu on September 10

اس اجلاس کا اہم مقصد جموں و کشمیر میں غیر مقامی 25 لاکھ ووٹرز کو شامل کرنے پر اپنا احتجاج درج کروانا اور اس ضمن میں مشاورت کرنا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر میں غیر مقامی 25 لاکھ ووٹرز کو شامل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Yasir Reshi on Inclusion of Non-locals غیر مقامی افراد کو ووٹنگ کا حق دینا جمہوریت کا قتل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.