بارہمولہ: شمالی کشمیر North Kashmir کے ضلع بارہمولہ کے ڈاک بنگلوو سوپور میں کنوچی انسیکٹی سائڈز ( Kunoichi insecticides) نام کی ایک دوا ساز کمپنی کی جانب سے کسانوں خاص طور پر سیب کی کاشت سے وابستہ کاشتکاروں اور جراثیم کش ادویات فروخت کرنے والے دکانداروں کے لیے تربیتی و آگاہی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Awareness Camp for Farmers
آگاہی کیمپ کے دوران کسانوں کو اپنی فصل مائٹس (کیڑے مکوڑوں) سے محفوظ رکھنے کے لیے مخصوص ادویات استعمال کرنے کی تجویز دی گئی۔ دوا ساز کمپنی کے ماہرین نے میڈیا نمائندوں کے سات بات کرتے ہوئے کہا کہ مائٹس کے سبب کسانوں کو سالانہ لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ Awareness Camp on Side effects of Insecticides
ان کے مطابق، بازار میں استعمال کی جانے والی جراثیم کش ادویات سے گرچہ مائٹس پر قابو پانے میں کامیابی حاصل ہوتی ہے تاہم اکثر ادویات ماحول کش ثابت ہونے سے ان سے دیگر نقصانات کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ انہوں نے کسانوں کو ٹیسٹ کی ہوئی جراثیم کش ادویات کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔
مزید پڑھیں:
Fruit Growers Awareness Programme: فروٹ گروورس کے لیے بیداری پروگرام