شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ بارہمولہ کی جانب سے روڈ سیفٹی کے عنوان پر ایک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں سوپور اور بارہمولہ سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی۔
اس پروگرام میں مہمان خصوصی اے آر ٹی او بارہمولہ مبشر جان، موبائل مجسٹریٹ بارہمولہ شفیع مشتاق لون، کے ساتھ ساتھ دیگر افسران نے حصہ لیا اور ٹریفک قوانین پر روشنی ڈالی۔
اے آر ٹی او بارہمولہ مبشر جان نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج کا پروگرام کا مقصد تھا کہ جو سکول بسیز ہیں اس میں بچوں کو بٹھایا جاتا ہے اور ان کی حفاظت کے لئے ان گائیڈ لائن پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سکول بس میں ایک سیٹ پر بہت سارے بچوں کو بٹھایا نہیں جا سکتا ہے اور اگر بس ڈرائیور گاڑی زیادہ تیز چلانے کی کوشش کریں تو اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سوپور: 'اسکول میں حسب ضرورت تدریسی عملہ موجود نہیں'
انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے پروگرام سوپور بارہمولہ میں ہر جگہ سکول، کالج میں کیے جائیں گے تاکہ لوگوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کیا جائے۔