ETV Bharat / state

Threat Posters In Pattan پٹن میں دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرنے کا معاملہ، ملوث نوجوان گرفتار

author img

By

Published : Jan 12, 2023, 10:46 PM IST

پولیس نے پلہالن پٹن اور پہلگام میں نام نہاد عسکریت پسند تنظیم 'لون ولف وورئیر' کی جانب سے دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرنے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق دوران پوچھ گچھ گرفتار نوجوان نے اپنا جرم قبول کیا۔ گرفتار نوجوان کی شناخت الطاف احمد راتھ ساکن تانترے پورہ پلہالن کے طور پر ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بارہمولہ: جموں وکشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے پلہالن پٹن میں دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کے روز پولیس پوسٹ پلہالن کو اطلاع موصول ہوئی کہ تانترے پورہ پلہالن پٹن میں غیر مقامی شہریوں کو دھمکیاں دینے اور پہلگام میں انتظامیہ کی جانب سے شراب کی دکان کھولنے کے خلاف نام نہاد عسکریت پسند تنظیم ’لون ولف وورئیر “کی جانب سے دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن پٹن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔

Accused Arrested for Threat Posters pasting in pattan and pahalgam, police

اُن کے مطابق پولیس پوسٹ پلہالن کی ایک ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی اور چسپاں کیے گئے پوسٹر اور شاہراہ پر مزید کئی دھمکی آمنیز پوسٹرس کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کئی مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر پولیس اسٹیشن طلب کیا۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ ایس ڈی پی او پٹن کی نگرانی میں ایس ایچ او اور ڈ ی او پلہالن نے مشتبہ نوجوان الطاف احمد راتھر ولد غلام محمد راتھر ساکن تانترے پورہ پلہالن کی گرفتاری عمل میں لائی۔

انہوں نے بتایا کہ دوران پوچھ گچھ گرفتار نوجوان نے اپنا جرم قبول کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوع پر جو ثبوت و شواہد اکھٹا کیے اُن سے بھی یہ ثابت ہوا کہ گرفتار نوجوان نے ہی دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کیے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نوجوان پاکستانی ملیٹینٹ ہینڈلرز کے ساتھ سوشل میڈیا سائٹوں کے ذریعے رابطے میں تھا اور اُن کے کہنے پر ہی نوجوان نے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی خاطر دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کیے۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ گرفتار نوجوان کی نشاندہی پر اُس کے رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالا گیا اور وہاں سے مزید پوسٹرس اور موبائیل فون کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.