ETV Bharat / state

Bribe Case In Tehsildar Boniyar اے سی بی نے کلرک کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے پکڑا - اے سی بی کی تازہ کارروائی

اینٹی کرپشن بیورو نے تحصیل آفس بونیار میں تعینات کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

ACB arrests clerk in Tehsildar Boniyar office for accepting bribe
اے سی بی نے کلرک کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے پکڑا
author img

By

Published : Jul 22, 2023, 10:35 PM IST

سرینگر: اے سی بی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپریشن بیورو میں ایک شخص نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ وہ تحصیل آفس بونیار میں لمبردار تقرری آرڈر حاصل کرنے کی غرض سے پہنچا اور وہاں موجود تحصیلدار نے اسے کلرک معرفت الحق کے پاس جانے کو کہا۔شکایت کنندہ نے جب کلرک سے تقرری آرڈر کے حصول کی خاطر رابط قائم کیا تو اس نے دو ہزار روپیہ کی رشوت کا تقاضہ کیا۔سائل نے کلرک کو دو ہزار روپیہ کی رشوت بھی دی لیکن کلرک نے مزید 20 ہزار روپیہ مانگے۔

اے سی بی کے مطابق سائل نے اینٹی کرپشن بیورو میں کلرک کے خلاف شکایت درج کی جس کے بعد اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ اے سی بی نے جال بچھایا جس دوران کلرک کو سائل سے دس ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچا گیا۔

مزید پڑھیں: CBI Arrests Horticulture Officer جموں میں چیف ہارٹیکلچر آفیسر دس لاکھ روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار، سی بی آئی

انہوں نے بتایا کہ آزاد گواہوں کی موجودگی میں کلرک سے رشوت کی رقم برآمد کرکے ضبط کی گئی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کلرک کی جامہ تلاشی کے دوران مزید 64ہزار پانچ سو روپیہ کی رقم برآمد ہوئی۔اے سی بی کے مطابق رشوت خور کلرک کے چند لورا، ٹنگمرگ اور ہمدانیہ کالونی بمنہ سری نگر میں رہائشی مکانوں کی تلاشی لی گئی۔اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

(یو این ائی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.