شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے ڈاک بنگلہ میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے ایک تقریب Aam Aadmi Party Convention At Sopore کا انعقاد کیا گیا، جس میں سوپور اور مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران پارٹی کے سینیر ورکر راقب رشید نے بتایا کہ آج ہم نے سوپور میں اپنی پارٹی کا پروگرام منعقد کیا اور اس میں کافی لوگوں نے شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی میں شمولیت بھی اختیار کی۔ Aam Aadmi Party Convention At Sopore
انہوں نے بتایا کہ پچھلے 70 سالوں سے جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ کافی ناانصافی ہوئی ہے اور اب وقت آگیا ہے یہ لوگ ہماری پارٹی کے ساتھ جڑ جائیں۔ کیونکہ پچھلی کئی دہائیوں سے کشمیر کے لوگوں سے صرف ووٹ حاصل کیے گئے لیکن فائدہ نہیں دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں آج لوگ اپنا پورا اعتماد عام آدمی پارٹی کو دیتے ہیں۔
- مزید پڑھیں:AAP Workers Celebration: جموں میں عام آدمی پارٹی کارکنان کا جشن
انہوں نے اس دوران کہا کہ لوگوں کے ساتھ جو وعدہ کیا گیا ہے کہ اگر عام آدمی پارٹی اقتدار میں آگئی تو ہم یہاں کے مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی اور پانی مفت میں دیں گے جس طرح سے دہلی کے اندر عام لوگوں کو فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج سوپور میں ہمارے ساتھ کافی لوگوں نے شرکت کی اور لوگ ہمارے ساتھ جڑنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کو ہم پر پورا بھروسہ ہے۔