ETV Bharat / state

PSA Against Four In Baramulla بارہمولہ میں چار افراد پی ایس اے کے تحت گرفتار

بارہمولہ پولیس نے ملک مخالف سرگرمیوں کی پادائش میں چار افراد کی گرفتاری عمل میں لا کر انہیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت سینٹرل جیل کورٹ بلوال جموں منتقل کردیا گیا ہے۔

4 booked under PSA for anti-national activities in Baramulla
بارہمولہ میں چار افراد پی ایس اے کے تحت گرفتار
author img

By

Published : May 26, 2023, 5:49 PM IST

بارہمولہ: شمالی ضلع بارہمولہ میں ملک مخالف سرگرمیوں کی پادائش میں چار افراد کی گرفتاری عمل میں لا کر انہیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل منتقل کیا گیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بارہمولہ پولیس نے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے مزید چار افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے۔انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت جاوید حسین یتو ولد فاروق احمد یتو ساکن پٹن ، خالق گنائی ولد عبدالخالق گنائی ساکن چندر ہامہ ، عابد پرویز حجام ولد پرویز احمد ہجام ساکن اندر گام پٹن اورنثار احمد وانی ولد مرحو م عبدالصمد وانی ساکن سلطان پورہ پٹن کے بطور کی ہے۔

ان کے مطابق مجاز اتھارٹ سے باضابط وارنٹ حاصل کرنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار شدگان کو سینٹرل جیل کورٹ بلوال جموں منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: JKHC on Kashmiri Youth’s PSA Order: آزادی کے فرمان کے بعد بھی وہ آزاد کیوں نہیں!

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بارہمولہ پولیس نے ملک مخالف سرگرمیوں کی پادائش میں تین افراد کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا تھا۔بتادیں کہ جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ حکام کو اجازت دیتا ہے کہ وہ افراد کو بغیر کسی مقدمے کے دو سال تک حراست میں رکھ سکیں تاکہ انہیں کسی بھی ایسے طریقے سے کام کرنے سے روکا جا سکے جو "ریاست کی سلامتی یا امن عامہ کی بحالی" کے لیے نقصان دہ ہو۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق کشمیر میں 30 سالہ شورش کے دوران کم از کم 25ہزار افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ یا پی ایس اے کے تحت قید کیا گیا۔یہ قانون 42 سال قبل اُس وقت کی جموں و کشمیر حکومت نے جنگل سے عمارتی لکڑی چُرانے والوں کے خلاف بنایا گیا تھا لیکن اسے بعد میں حکومت نے سیاسی مخالفین، عسکریت پسند معاونین، منشیات فرشوں کو قید کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.