ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: سسرال میں آگ میں جھلسنے سے تیس سالہ خاتون ہلاک - news of bandipora

میکے والوں نے سسرال پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

woman
woman
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 7:37 PM IST

بانڈی پورہ کے چھٹیے بانڈے علاقے میں جمعہ کی شام 30 سالہ خاتون اپنے سسرال میں آگ کی زد میں آنے سے جھلسس کر ہلاک ہو گئی ہے۔

حادثے کے فوراً بعد مزکورہ عورت کو قریبی اسپتال لایا گیا جہاں سے انہیں ایس ایم ایچ ایس اسپتال ریفر کردیا گیا تاہم وہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گئی۔
بانڈی پورہ: سسرال میں آگ میں جھلسنے سے تیس سالہ خاتون ہلاک

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اس سلسلے میں دفعہ 309 آئی پی سی کے تحت ایف آئی آر نمبر 25/2020 کے تحت پولیس اسٹیشن ارگام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

لڑکی کے میکے والوں نے سسرال پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ مہلوک خاتون کے بھائی نے بتایا کہ 8 سال قبل لڑکی کی شادی ہوئی تھی۔ اس نے الزام عائد کیا کہ 95 فیصد جلنے کے باجود اس کے منھ سے پوائزن نکل رہا تھا۔ میکے والوں نے معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.