ETV Bharat / state

DDC Re Poll حاجن اے میں پرامن طریقے سے ووٹنگ جاری - بانڈی پورہ اردو نیوز

بانڈی پورہ کے حاجن اے میں ضمنی انتخاب کے لیے صبح سات بجے سے پولنگ جاری ہے۔ Voting Underway In Hajin A Seats

حاجن اے میں پرامن طریقے سے ووٹنگ جاری
حاجن اے میں پرامن طریقے سے ووٹنگ جاری
author img

By

Published : Dec 5, 2022, 11:47 AM IST

Updated : Dec 5, 2022, 4:11 PM IST

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن اے حلقہ میں 12 مقامات پر کل 57 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں اور تقریباً ہر جگہ لوگ شدت کی سردیوں کے باوجود گھروں سے باہر نکل کر ووٹنگ کے لئے پولنگ مراکز کا رخ کررہے ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ اس انتخابی نشست سے کل پانچ امیدوار میدان میں ہیں اور 16 ہزار کے قریب کل ووٹ ہیں - وہیں پولنگ مراکز پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

حاجن اے میں پرامن طریقے سے ووٹنگ جاری

حاجن سیٹ پر صبح 8 بجے تک تقریباً 3.13 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں حاجن نشست پر 3.13 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ صبح 8 بجے تک 464 مردوں اور 47 خواتین سمیت 511 ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا۔ اس نشست پر ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی۔ یہاں نیشنل کانفرنس اور پیپلز کانفرنس کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ اپنی پارٹی، بی جے پی اور ڈیموکریٹک آزاد سمیت دیگر سیاسی جماعتیں بھی اپنے امیدواروں کو میدان میں اتار ہے۔ Voting Underway In Hajin A Seats

واضح رہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ اور بانڈی پورہ کے دو ڈی ڈی سی انتخابی حلقوں میں آج ضمنی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں اس سلسلے میں انتظامیہ نے سکیورٹی و دیگر انتظامات کر لیے ہیں۔ مذکورہ نشستوں میں بانڈی پورہ کے ہاجن اے اور کپواڑہ میں درگمولہ شامل ہے۔ Voting Underway In Hajin A Seats

یہ بھی پڑھیں : Repoll in Kashmir DDC ڈی ڈی سی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری

Last Updated : Dec 5, 2022, 4:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.