ضلع بانڈی پورہ میں حاجن علاقے کے سودھنارہ، سوناواری میں ایک دو سالہ بچہ پیر کی صبح ایک نالے میں گر کر ہلاک ہوگیا ہے۔
اگرچہ مقامی لوگوں نے بچے کو بازیاب کرکے نزدیکی اسپتال حاجن منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
حاجن اسپتال میں ایک میڈکل افسر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ’’بچے کو مردہ حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔‘‘
فوت ہوئے بچے کی شناخت فیضان احمد ولد عاشق احمد گنائی ساکنہ سودھنارہ سوناواری کے طور پر ہوئی ہے۔
بعد ازاں بچے کی لاش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کیا گیا۔