ETV Bharat / state

Snow Avalanche In Gurez گریز میں بر فانی تودا گر آیا، ایک خاتون اور دو شیزہ کو بچا لیا گیا - گلمرگ میں برفانی تودا گرا

گریز کے ماز گنڈ بالا علاقے میں جمعے کی صبح ایک برفانی تودا گرآیا، جس نے ایک خاتون اور ایک دوشیزہ کو اپنی زد میں لے لیا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور بچاؤ آپریشن شروع کرکے دونوں کو زندہ بچالیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 10, 2023, 5:28 PM IST

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں جمعے کی صبح ایک برفانی تودے نے ایک خاتون اور ایک دوشیزہ کو اپنی زد میں لے لیا۔تاہم مقامی لوگوں نے بر وقت آپریشن شروع کر کے دونوں کو زندہ بچا لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ گریز کے ماز گنڈ بالا علاقے میں جمعے کی صبح قریب پونے دس بجے ایک برفانی تودا گر آیا جس نے ایک خاتون اور ایک دو شیزہ کو اپنی زد میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے فوری طور بچاؤ آپریشن شروع کرکے دونوں کو زندہ بچالیا۔دوشیزہ کی شناخت تبسم بانو دختر محمد یوسف جبکہ خاتون کی شناخت شہناز بیگم زوجہ ظہور احمد کے بطور ہوئی ہے۔

حکام نے لوگوں سے ان علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے،جہاں بر فانی تودے گر آنے کے خطرے رہتے ہیں۔ بتادیں کہ گلمرگ کی افروٹ پہاڑی پر یکم فروری کو برفانی تودے گر آنے کے نتیجے میں دو غیر ملکی سیاح از جان ہوئے تھے جبکہ 19 دیگر کو بچا لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بھاری برفباری کے بعد جنوری اور فروری کے دوران وادی کے پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے اکثر ہوتے رہتے ہیں۔ وہیں گزشتہ روز ہوئی ہلکی برفباری کے بعد جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اگلے چھوبیس گھنٹوں کے دوران 2400 اوپری پہاڑی والے علاقوں میں درمیانی درجے کے برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ حکام نے لوگوں کو ان علاقوں میں نقل و حرکت کے دوران احتیاط برتنے کی صلاح دی ہے۔

مزید پڑھیں: Avalanche Hits Gulmarg گلمرگ میں برفانی تودہ گر آنے سے دو سیاحوں کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.