ETV Bharat / state

سمبل میں دو منشیات فروش گرفتار - سمبل پولیس نے کل دیر رات

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان پر این ڈی پی ایس ایک کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے

سمبل میں دو منشیات فروش گرفتار
سمبل میں دو منشیات فروش گرفتار
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 7:02 PM IST

تفصیلات کے مطابق سمبل پولیس نے کل دیر رات گئے سوناواری اور پنزی نارہ جیسے علاقوں میں چھاپے مارے اور اس دوران دو منشیات فروشوں کو دبوچ لیا گیا اور ان کی تحویل سے مختلف نشیلی ادویات کو بھی ضبط کیا ہے۔

پولیس کو مذکورہ افراد کے خلاف اطلاع موصول ہوئی تھی کہ وہ علاقے میں نشیلی ادویات کا کاروبار کررہے ہیں اور اس طرح سے نوجوان نسل کو تباہ کررہے ہیں۔

پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دونوں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان پر این ڈی پی ایس ایک کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

سمبل میں دو منشیات فروش گرفتار

ادھر مقامی لوگوں نے پولیس کی ڈرگ مافیا کے خلاف کاروائی کو تیز کرنے کی کافی سراہنا کی ہے اور علاقے میں ایسے اقدامات کو جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

ایک نوجوان سماجی کارکن نصیر احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ پولیس کی اس کاروائی سے کافی مطمئن ہیں اور انہیں تمام نشیلی ادویات کا کاروبار کرنے والے افراد کو ایک کے بعد ایک کرکے جیل کی سلاکھوں کے پیچھے دھکیلنا چاہیے تاکہ معاشرے تباہی سے بچ سکے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.