ETV Bharat / state

ترال:خانقاہ فیض پناہ میں عقیدت مندوں کا ہجوم

میر واعظ ترال مولانا شبیر احمد شاہ نے حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ کے اسوة حسنہ پر روشنی ڈالی۔انہو ں نے عقیدت مندوں پرزور دیا کہ وہ اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہوں، تاکہ دنیا و آخرت میں سرخ روئی حاصل کر سکیں۔

عقیدت مندوں کا ہجوم
عقیدت مندوں کا ہجوم
author img

By

Published : Nov 12, 2021, 9:22 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے سب ڈویژن ترال میں آج حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی کے عقیدت مندوں کو ان سے جڑی چیزوں زیارت کرائی گئی۔

اس موقع پرمیر واعظ ترال مولانا شبیر احمد شاہ نے حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ کے اسوة حسنہ پر روشنی ڈالی۔انہو ں نے عقیدت مندوں پرزور دیا کہ وہ اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہوں، تاکہ دنیا و آخرت میں سرخ روئی حاصل کر سکیں۔

عقیدت مندوں کا ہجوم

واضح رہے کہ مسلسل تین سال تک ترال میں حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی کا سالانہ عرس نہیں منایا گیا۔ جس کے باعث زائرین میں بے چینی پائی جا رہی تھی۔ چنانچہ خانقاہ فیض پناہ ترال کی انتظامیہ نے آج نماز جمعہ کے بعد ان ےس جڑی چیزوں کی زیارت کرائی گئی۔ اس دوران عقیدت مندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

انتظامیہ کی جانب سے نے زائرین کی سہولیات کےلئے خاطر خواہ انتظامات کئے تھے۔ جبکہ زیارت کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کی گئی۔

مزید پڑھیں:ترال انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ

عقیدت مندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کا دل خوشی سے باغ باغ ہوگیا۔ وہیں اور انھوں نے آج عالمی امن اور کرونا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.