ETV Bharat / state

Traffic Rules Awareness in Bandipora ٹریفک پولیس بانڈی پورہ کے تعاون سے ٹریفک قوانین کی شعور بیداری - Traffic Rules Awareness in Bandipora

ٹریفک پولیس بانڈی پورہ کے تعاون سے نادم میموریل ہائر سیکنڈری میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے ایک جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ Traffic Rules Awareness Camp in Bandipora

ٹریفک پولیس بانڈی پورہ کے تعاون سے ٹریفک قوانین کی شعور بیداری

author img

By

Published : Dec 19, 2022, 2:30 PM IST

Updated : Dec 19, 2022, 4:00 PM IST

بانڈی پورہ: ضلع بانڈی پورہ کے نادم میموریل ہائر سیکنڈری اسکول میں ٹریفک پولیس بانڈی پورہ کے تعاون سے ٹریفک قوانین پر عمل کیے جانے کے حوالے سے ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اسکول میں زیر تعلیم اور این سی سی طلبا کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹریفک سے وابستہ اہلکاروں نے ان طلبا کو ٹریفک قوانین اور ان پر عمل کیے جانے کے حوالے سے جانکاری فراہم کی جب کہ بڑھتے حادثات کی بنیادی وجوہات کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ سینئر آفیسر ٹریفک پولیس بانڈی پورہ نے طلبا اور پروگرام میں شریک دیگر افراد کو ان قوانین یا ضابطوں کے بارے میں روشناس کرایا جن پر عمل نہ کیے جانے کے باعث اکثر لوگ اپنے ساتھ ساتھ دوسرے افراد کی زندگی بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔ Traffic Rules Awareness By Traffic Police Bandipora

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے والدین سے گزارش کی کہ نابالغ بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے روکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ افراد بھی گاڑی چلانے سے گریز کریں جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہوتا ہے۔ اس موقع پر ہائر سیکنڈری اسکول کے انچارج پرنسپل عبدالسمیع نے کہا کہ زندگی کتنی قیمتی ہوتی ہے اور اس کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کرنا کتنا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیادوں پر وہ اپنے ادارے میں کس طرح نوجوانوں کو اس حوالے سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ روک تھام کے طریقے بھی اپنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک چودہ سالہ نوجوان محمد طالب کس طرح بے حد تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے کی وجہ سے اپنی جان گنوا بیٹھے اور کس طرح سے اس نے اپنے والدین کی بقیہ زندگی اجیرن بنادی بے۔ پروگرام میں ٹریفک پولیس کی جانب سے اسکول میں زیر تعلیم این سی سی طلبا کو سڑک پر لے جاکر باضابطہ ٹریفک قوانین پر عمل کیے جانے کے حوالے سے ایک عملی مظاہرہ کرایا گیا۔ پروگرام کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے سینئر ٹریفک پولیس آفیسر بانڈی پورہ نے کہا کہ نوجوان بغیر ہیلمٹ اور بغیر سیفٹی بیلٹ کے سفر کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہم نے یہ شعور بیداری کیمپ منعقد کیا۔

Last Updated : Dec 19, 2022, 4:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.