جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے چیوا علاقے میں ایک گاڑی میں سوار تین افراد نے 9 سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ بچی کے چلانے پر مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور ان تینوں کو پولیس کے حوالے کردیا۔
مقامی شخص نے بتایا کہ 'پولیس کی ایک ٹیم نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور تینوں ملزمین کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔'
ایک اعلی پولیس عہدیدار نے بتایا کہ 'مقامی افراد کی جانب سے ایک نابالغ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے کی پاداش میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔'
مزید پڑھیں: نابالغ لڑکی کا اغوا اور بدسلوکی، ملزم گرفتار
حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت کے بارے میں جب پوچھا گیا تو پولیس اہلکاروں نے کہا کہ 'وہ مبینہ افراد کی شناخت کا پتہ لگارہے ہیں۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'ان الزامات کی تصدیق کے بعد ہی معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا'۔