ETV Bharat / state

تحصیلدار حاجن نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

تحصیلدار کے مطابق جلد ہی گلی کوچوں میں جمع پانی کو باہر نکالا جائے گا تاکہ لوگوں کو جمع شدہ پانی کی وجہ سے چلنے پھرنے میں دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے-

Tehsildar Hajin
تحصیلدار حاجن
author img

By

Published : Mar 14, 2021, 10:19 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن سوناواری کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دنوں کی مسلسل بارشوں کے بعد پیدہ شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آج تحصیلدار حاجن نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں پانی کی نکاسی کے انتظامات کو نکالنے کے لیے احکامات جاری کیے۔

تحصیلدار حاجن

گزشتہ کئی روز سے ہو رہی بارشوں سے کئی علاقوں میں اندرونی گلی اور کوچوں میں پانی جمع ہونے کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ادھر ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ کی جانب سے پانی کی نکاسی کے لئے ایس ڈی آر ایف کی ایک ٹیم روانہ کرنے کے علاوہ متعلقہ فائر بریگیڈ کو بھی اس کام پر لگایا گیا ہے تاکہ لوگوں کو مرور عبور میں مشکلات درپیش نہ ہو- تحصیلدار حاجن غلام احمد بھٹ نے گنڈ جہانگیر، شاہ گنڈ، حاجن، مدون، چندگیر اور دیگر کئی علاقوں کا دورہ کرکے وہاں صورتحال کا جائزہ لیا اور پانی کی نکاسی کے لئے انتظامات کرائے-

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: زمین کھسکنے کے سبب رہائشی مکان کو نقصان

تحصیلدار نے ای ٹی وی کو بتایا کہ بہت ہی کم وقت کے اندر گلی کوچوں میں جمع پانی کو باہر نکالا جائے گا تاکہ لوگوں کو جمع شدہ پانی کی وجہ سے چلنے پھرنے میں دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.