ETV Bharat / state

سمبل میں روسی سفیدے کاٹنے کا عمل شروع - روسی سفیدے کاٹنے

شمالی کشمیر کے قصبہ سمبل سوناواری میں سب ضلع انتظامیہ نے روسی سفیدے کاٹنے کا عمل باضابطہ طور پر شروع کیا ہے-

سمبل میں روسی سفیدے کاٹنے کا عمل شروعسمبل میں روسی سفیدے کاٹنے کا عمل شروع
سمبل میں روسی سفیدے کاٹنے کا عمل شروع
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 12:36 PM IST

جمعرات کو سمبل قصبہ میں سرکاری اراضی پر اگائے گئے سینکڑوں روسی سفیدے کاٹے گئے-

سمبل میں روسی سفیدے کاٹنے کا عمل شروع

خیال رہے جموں وکشمیر کے ہر ضلع میں انتظامیہ نے ان روسی سفیدوں کوکاٹنے اور ان کی شاخ تراشی کرنے کے حوالے سے کئ احکامات جاری کئے ہیں کیونکہ ان درختوں سے نکلنے والی روئی کے گالے اکثر یہاں کھانسی زکام اور نزلہ کا باعث بنتے ہیں-

ادھر وادی میں کورنا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے بھی ان درختوں کو جلد گرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اسی ضمن میں جمعرات کو تحصیل دار سمبل کی سربراہی میں ایک ٹیم قصبہ سمبل میں روسی سفیدوں کو کاٹنے کے لیے تشکیل دی گئی جس کی پہلی نشست میں قصبہ میں سینکڑوں روسی سفیدے کاٹ ڈالے گئے -

تحصیلدار سمبل فردوس قادری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ سالوں کے بجائے اس بار جو ان سفیدوں کو کاٹنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں ان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا -

انہوں نے کہا کہ وہ اس عمل کو آگے بھی جاری رکھیں گے- انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بجائے اس کے کہ سرکاری احکامات کا انتظار کریں انہیں از خود ان درختوں کو کاٹنا چاہئے کیونکہ یہ درخت بیماری کے پھیلاؤ کا باعث بنتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.