ETV Bharat / state

ADGP on Militants In Kashmir عسکریت پسندوں کی مدد و اعانت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، اے ڈی جی پی

اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار نے بانڈی پورہ میں سکیورٹی جائزہ میٹنگ کے دوران آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ عسکریت پسندوں کے عزائم کو ناکام بنانے کی خاطر ملیٹینٹ مخالف آپریشنز میں تیزی لائیں۔

ADGP kumar
اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار
author img

By

Published : Aug 14, 2023, 7:23 PM IST

بانڈی پورہ: ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے پیر کے روز ضلع بانڈی پورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ضلع کی سکیورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔اے ڈی جی پی نے اس موقع پر کہا کہ عسکریت پسندوں کی مدد و اعانت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانا اب ناگزیر بن گیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اے ڈی جی پی وجے کمار نے پیر کے روز بانڈی پورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ میٹنگ کے دوران ضلع کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران اے ڈی جی پی نے بانڈی پورہ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ یوم آزادی کے حوالے سے کی جارہی تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔

ایس ایس پی بانڈی پورہ نے اے ڈی جی پی کو ضلع کی سکیورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی ایجنسیاں کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔سکیورٹی جائزہ میٹنگ کے دوران اے ڈی جی پی نے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ عسکریت پسندوں کے عزائم کو ناکام بنانے کی خاطر ملیٹینٹ مخالف آپریشنز میں تیزی لائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔وجے کمار نے کہاکہ سکیورٹی ایجنسیوں کے مابین آپسی تال میل ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں: DGP on Infiltration in JK امسال دراندازی کی بیشتر کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا، دلباغ سنگھ

انہوں نے ضلع میں سرگرم عسکریت پسندوں کی شناخت اور انہیں دھر دبوچنے کی خاطر نئی حکمت عملی پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وجے کمار نے آفیسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسندوں کو منطقی مدد فراہم کرنے والوں کے خلا ف بھی مناسب کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے تاکہ ملی ٹینسی کے ناسور کو پوری طرح سے جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جاسکے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.