جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں کووڈ-19 سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کا ایک انوکھا معاملہ پیش آیا ہے۔ جہاں ایک فوجی اہلکار کو 'کووڈ پازیٹیو' سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا ہے۔
بانڈی پورہ میں کل سے ایک کووڈ-19 پازیٹیو سرٹیفیکیٹ واٹس ایپ اور عوامی حلقوں میں گشت کررہی ہے اور اس سرٹیفیکٹ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ سرٹیفیکیٹ فرضی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ہاتھ لگی اس سرٹیفیکیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ سرٹیفیکیٹ ایک مقامی فوجی اہکار کو جاری کی گئی ہے۔ حالانکہ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ صرف ایسے لوگوں کو محکمہ صحت سرٹیفیکیٹ جاری کرتا ہے جن کی ٹیسٹ رپورٹ نگیٹیو (منفی) ہو۔
ادھر محکمہ صحت کے مطابق انہوں نے پولیس کو اس معاملے میں مطلع کیا ہے اور پولیس نے پوچھ تاچھ شروع کی ہے۔
یہاں اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ بانڈی پورہ میں کافی عرصے سے طبعی و نیم طبعی عملے کے درمیان آپسی رسہ کشی چل رہی ہے۔ اس رشہ کشی کے بیچ کئی مرتبہ نت نئے تنازعے سامنے آتے رہتے ہیں۔