ETV Bharat / bharat

عدل و قسط کے مرکزی عنوان کے تحت جماعت اسلامی ہند کا کل ہند اجتماعِ ارکان کا اہتمام - JAMAAT E ISLAMI CONFERENCE

جماعت اسلامی ہند کا شہر حیدرآباد میں 15 تا 17 نومبر تک سہ روزہ اجتماعِ ارکان کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Jamaat-e-Islami conference
جماعت اسلامی ہند کا کل ہند اجتماعِ ارکان کا اہتمام (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2024, 10:41 AM IST

حیدرآباد: جماعت اسلامی ہند کی جانب سے 15 تا 17 نومبر 2024 شہر حیدرآباد میں کل ہند اجتماع ارکان کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ سہ روزہ اجتماع وادی ہدیٰ گراؤنڈ، پہاڑی شریف میں منعقد ہو رہا ہے۔ اجتماع میں تقریباً 15 سے 20 ہزار اراکین جماعت اور ایک ہزار سے زائد افراد خانہ کی شرکت متوقع ہے۔ معیاری نظم و نسق اور بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے 1500 سے زیادہ رضاکاران پر مشتمل ٹیم مسلسل خدمات پر مامور رہے گی۔

ناظم اجتماع جناب عبد الجبار صدیقی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "جماعت اسلامی ہند وطن عزیز میں گزشتہ 75 سال سے زائد عرصے سے الٰہی ہدایات کی روشنی میں ملک و ملت کی تعمیر و ترقی اور عدل و قسط کے قیام کی جدوجہد کر رہی ہے۔ جماعت اپنی تاسیس کے بعد ہی سے وابستگان جماعت اور عوام الناس کی تربیت و ذہن سازی کے لیے وقتاً فوقتاً مختلف سطحوں کے اجتماعات منعقد کرتی رہی ہے۔

جماعت کا آخری کل ہند اجتماع ارکان 2015 میں مرحوم مولانا سید جلال الدین عمری رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں حیدرآباد میں منعقد ہوا تھا۔ امسال منعقد ہونے والا اجتماع امیر جماعت، جناب سید سعادت اللہ حسینی کے زیر سرپرستی ہوگا۔

پروگرام کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے اجتماع کے پروگرام کنوینر اور جماعت کے نائب امیر جناب ایس امین الحسن نے بتایا کہ اس اجتماع کا مرکزی موضوع "عدل وقسط" ہے۔ اجتماع میں مختلف علمی، فکری، نظریاتی نیز اخلاقی، روحانی، تعلیمی، سماجی اور سیاسی موضوعات پر گفتگو ہوگی۔

ملک و ملت کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں عدل و قسط کے قیام کی جدوجہد کے مطلوبہ لائحہ عمل پر وابستگان جماعت کی رہنمائی کی جائے گی اور ہمیں قوی امید ہے کہ اس اجتماع سے وابستگان میں تحریکی مقاصد سے وابستگی، حمیت، نیز قیام عدل کے لیے محنت، جذبہ ایثار، باہمی محبت و احترام، فکری ہم آہنگی اور تحریکی شعور میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

اجتماع میں "ادراک تحریک شوکیس" کے عنوان سے ایک منفرد نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یہ نمائش وطن عزیز میں دعوت دین، اسلامی معاشرے کی تعمیر اور عدل و قسط کے قیام کی عظیم الشان جدوجہد سے متعلق منتخب کاموں پر مشتمل ہوگی۔

اس نمائش کے ذریعہ نہ صرف یہ کہ شرکاء اجتماع کو ہمت و حوصلہ ملے گا بلکہ اقامت دین کی جدوجہد کی کئی نئی راہیں کھل کر سامنے آئیں گی۔ اس موقع پر جماعت کے رضا کار اور نمائندے نمائش میں آنے والوں سے گفتگو و رہنمائی کے لیے موجود رہیں گے۔ بنیادی طور پر یہ اجتماع جماعت کے اراکین کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، لیکن اس میں غیر اراکین اور عام لوگوں کے لیے بھی بہت کچھ موجود ہے۔

جماعت کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے بتایا کہ "تجارتی نمائش (بزنس ایکسپو) اور ادراک تحریک شوکیس (تحریکی کاموں کی نمائش) 14 تا 18 نومبر ہوگی جس میں عام لوگوں کو بھی شرکت کی اجازت ہوگی۔"

اسی طرح 16 نومبر شام 6:30 سے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا جائےگا جس میں اراکین جماعت کے ساتھ ساتھ کارکنان، متفقین و ہمدردان تحریک کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس اجلاس میں 15 ہزار اراکین کے علاوہ تلنگانہ، مہاراشٹر اور کرناٹک سے تقریبا 10 ہزار مزید افراد کی شرکت متوقع ہے۔

اس موقع پر اجتماع گاہ سے متصل مقام پر رفاہ چیمبرز آف کامرس کی جانب سے بزنس ایکسپو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس ایکسپو میں ملک کے مختلف حصوں سے تقریبا 200 تجارتی ادارے شامل ہوں گے۔ یہ تجارتی نمائش، تاجر حضرات نیز تجارت میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو ملک میں موجود تجارتی مواقعوں کو سمجھنے نیز تجارتی تعلقات کی ہمواری کا ایک زریں موقع فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

جماعت اسلامی ہند نے حسن نصر اللہ سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل کی سخت مذمت کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.