ETV Bharat / state

ویری ناگ کے دیہات میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ - ریڈ روز

حاملہ خواتین کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے تین علاقوں کو ریڈ روز قرار دیا تھا۔

SPRAYING IN RED ZONE VILLAGES OF DOORU ANANTNAG
ویری ناگ کے دیہات میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 11:48 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ کے کھاہ گنڈ، فتحرو اور بمڈل میں حاملہ خواتین کے کووِڈ- 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے ان تینوں گاؤں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا۔

میونسپل کمیٹی سے وابستہ اہلکاروں نے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ اور ڈائیریکٹر اربن لوکل باڈیز کی ہدایت پر گاؤں میں چھڑکاؤ کیا اور لوگوں سے تلقین کی کہ وہ گھروں میں ہی رہیں۔ ای او میونسپل کمیٹی ڈورو کا کہنا ہے کہ 'اول روز سے ہی ڈورو اور ویری ناگ قصبوں میں کمیٹی متحرک ہے اور وائرس سے بچنے کے لئے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ جاری رکھے ہوئے ہیں۔'

انہوں نے لوگوں کو وبا سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.