پچاسی کلو میٹر لمبی بانڈی پورہ - گریز شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ گریز میں میکنیکل انجینئرنگ محکمے نے اٹھاون کلومیٹر لمبی داور تُلیل سڑک سے بھی برف ہٹا دی ہے تاہم لاک ڈاؤن کے چلتے دونوں شاہراہوں پر ٹریفک بند پڑا ہے۔
ٹریفک کی نقل و حمل بند ہونے سے گریز میں اشیاء ضروریہ کی کمی محوس کی جا رہی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں ڈیزل، گیس، ادویات اور دیگر اشیاء خصوصاً خورد و نوش کی قلت کے علاوہ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
ادھر تُلیل کے بی ڈی سی چیرمین نے مطالبہ کیا ھے کہ علاقے میں ضروری اشیاء کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے سڑک کو ایمرجنسی خدمات کے لئے بحال کیا جانا چاہئے۔
واضح رہے کہ چھ ماہ تک بانڈی پورہ - گریز سڑک بند رہنے کی وجہ سے گریز میں بعض اشیاء کی قلت پائی جارہی ھے جب کہ گریز کے سب ضلع ہسپتال کے علاوہ دیگر طبی مراکز میں ادویات کی قلت کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔