ETV Bharat / state

خواتین کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث روہنگیائی باشندہ ہی سرغنہ نکلا:ایس ایس پی بانڈی پورہ

ایس ایس پی باںڈی پورہ نے کہا کہ پولیس نے روہنگیائی خواتین کی غیر قانونی اسمگلنگ میں پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔انہوں نے کہا کہ حراست میں لئے گئے افراد میں سے منظور عالم ولد محمد الیاس نامی روہنگیائی اس پورے ریکیٹ کا سرغنہ ہے۔Trafficking of Rohingya women

ssp bandipora Lakshay Vinod Sharma
ایس ایس پی بانڈی پورہ لکشے ونود شرما
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 10:04 PM IST

بانڈی پورہ: ایس ایس پی بانڈی پورہ لکشے ونود شرما نے منگل کے روز کہا کہ ضلع میں روہنگیائی خواتین کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث سرغنہ روہنگیائی باشندہ نکلا۔انہوں نے کہا کہ معاملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
ایس ایس پی بانڈی پورہ لکشے ونود شرما نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پولیس اسٹیشن حاجن کو 23نومبر 2023 کو قابل اعتماد ذرائع سے روہنگیائی خواتین کی غیر قانونی اسمگلنگ اور انہیں شادی کے نام پر فروخت کرنے کی ایک اطلاع موصول ہوئی۔

  • Five persons arrested in connection with human trafficking. One Rohingya namely Manzoor Alam among arrested.The accused trafficked Rohingya women via Bangladesh and got them married to locals in the UT in exchange of money .@JmuKmrPolice @KashmirPolice @DIGBaramulla (1/2)

    — District Police,Bandipora (@bandiporapolice) November 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے کہا کہ یہ غیر قانونی عمل ہے، کیونکہ بنگلہ دیشی پناہ گزین کیمپوں سے روہنگیائی خواتین کو بھارت میں غیر قانونی طور پر لانا اور دوسرا دولہن کے طور پر ان کی فروخت(انسانی اسمگلنگ) جرم کے دائرے میں آتا ہے۔
موصوف ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے اس کیس میں کل ملا کر پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔انہوں نے کہا کہ حراست میں لئے گئے افراد میں سے منظور عالم ولد محمد الیاس نامی روہنگیائی اس پورے ریکیٹ کا سرغنہ ہے۔

مزید پڑھیں:

نوجوان کو نابینا بنا کر، ہاتھ پاؤں توڑ کر بھکاری گینگ کو 70 ہزار میں بیچ دیا گیا

ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ "دو روہنگیائی خواتین شادی شدہ پائی گئیں اور اس حوالے سے قانون کے مطابق ضروری کارروائی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.