ETV Bharat / state

خستہ حال سڑک سے اٹھنے والے گرد و غبار سے عوام پریشان - بنیاد سہولیات

ضلع بانڈی پورہ کے نوسو علاقے میں خستہ حال سڑک سے دکانداروں اور مقامی باشندں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خستہ حال سڑک سے اٹھنے والے گرد و غبار سے عوام پریشان

author img

By

Published : Jun 5, 2021, 6:56 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں نوسو علاقے کی رابطہ سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے، سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں وہیں خستہ حال سڑک پر سے اٹھنے والے گرد و غبار سے مقامی باشندوں اور دکانداروں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔

خستہ حال سڑک سے اٹھنے والے گرد و غبار سے عوام پریشان

نوسو کے باشندوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ سڑک کی مرمت کے لیے ٹھیکہ دار نے باجری اور ریت سمیت دیگر مواد علاقے میں انڈیل دیا تاہم سڑک کی مرمت کا کام اب تک شروع نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرینگر - بانڈی پورہ شاہراہ پر دن بھر فوجی کانوائی سمیت سینکڑوں گاڑیاں سفر کرتی ہیں، اور سڑک پر سے اٹھنے والے گرد و غبار سے انہیں کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔

مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ دن بھر اٹھنے والے گرد و غبار سے انکا مال تجارت بھی تباہ ہو چکا ہے جس کے باعث انہیں مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے مقامی باشندوں نے محکمہ تعمیرات عامہ سے کئی بار رجوع کیا تاہم ’’عوام کے جائز مطالبات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔‘‘

مقامی باشندوں نے متعلقہ محکمہ سمیت ضلع انتظامیہ سے سڑک کی مرمت کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.