ETV Bharat / state

Sumbal Residents Demand Widening of Bridge: سنبل کے رہائشیوں کا پُل کو کشادہ کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 3, 2022, 7:31 PM IST

’’برسوں قبل تعمیر کیے گئے اس پُل کی مرمت و توسیع کے حوالے سے کبھی بھی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے۔ Residents Demand Widening of Bridge in Sumbal پُل تنگ ہونے کے سبب یہاں اکثر و بیشتر ٹریفک جام لگا رہتا ہے۔‘‘

Residents Demand Widening of Bridge in Sumbal

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ننی نارہ سنبل کے رہائشیوں نے علاقے میں لوہے سے تعمیر کیے گئے پُل ’’آئیرن برج‘‘ کو وسعت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ Sumbal Residents Demand Widening of Bridge لوگوں کے مطابق یہ پل کافی اہمیت کا حامل ہے جو بانڈی پورہ ضلع کو وسطی کشمیر کے سرینگر اور گاندربل اضلاع کے ساتھ جوڑتا ہے لیکن برسوں سے اس پل کی حالت ناگفتہ بہ ہے اور انتظامیہ کی جانب سے پُل کی مرمت و وسعت کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔

سمبل کے رہائشیوں کو پُل کو وسعت دینے کا مطالبہ

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی بلاک ڈیولاپمنٹ چیئرمین (بی ڈی سی) نے کہا کہ ’’برسوں قبل تعمیر کیے گئے اس پُل کی مرمت و توسیع کے حوالے سے کبھی بھی خاطر خواہ انتظامات نہیں اٹھائے گئے۔‘‘ Widening of Bridge in Sumbal, Bandipora انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتے ٹریفک کے پیش نظر پل کے دونوں طرف سڑک کی کشادگی عمل میں لائی گئی، تاہم پُل تنگ ہونے کے سبب یہاں اکثر و بیشتر ٹریفک جام لگا رہتا ہے جس کے باعث سڑک کی کشادگی کا فائدہ لوگوں کو حاصل نہیں ہو رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پُل کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ اس کی مرمت بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’پُل کئی ایک مقامات پر خستہ ہو چکا ہے۔ NaniNara Sumbal Bridge Dilapidated مال بردار اور مسافر گاڑیوں کو پُل پار کرنے میں دشواریاں پیش آتی ہیں۔ اس سے قبل کہ کوئی حادثہ رونما ہو، انتظامیہ کو چاہیے کہ پل کی مرمت اور اس کی وسعت کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔‘‘ مقامی بی ڈی سی چیئرمین کے مطابق پُل کی وسعت و مرمت کے حوالے سے احکامات جاری کیے گئے ہیں تاہم متعلقہ محکمہ لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.