ای ٹی وی بھارت نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ان کی رائے جاننے کی کوشش کی اور ماحولیاتی تحفظ اور صاف صفائی پر ان کی رائے لی۔
شمالی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا کہ ماحول کو صاف رکھنا لازم ہے اور اس سلسلے میں لوگوں میں پہلے سے ہی آگاہی بھی ہیں، لیکن اس کے باوجود لوگ ماحولیات کے تحفظ پر عملی طور پر کام نہیں کرپاتے ہیں۔
زندگی کے مختلف شعبوں کے ساتھ منسلک نوجوانوں نے ای ٹی وی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو عملی طور پر اس حوالے سے سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے، کیونکہ لوگ عموماً اپنے آس پاس کے ماحول کو یہ یہ سوچ کر آلودہ کرتے ہیں کہ ذرا سی گندگی سے کیا فرق پڑے گا، لیکن ہر ایک کا ذرہ ملک کر پوری فضا خراب ہوجا تی ہے۔ جس کے نتیجتے میں پورہ ماحول خراب ہوتا ہے۔ خواہ وہ آبی ذخائر کو آلودہ کرنے کی بات ہو یا پھر فضائی آلودگی کی بات ہو یا پھر درختوں کا کٹاؤ ہو اس سب کی وجہ سے ماحول میں کافی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اور اس طرح سے ہر فرد ماحول کو خراب کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔
کئی نوجوانوں کا کہنا تھاکہ ابھی دیر نہیں ہوئی ہے کہ لوگ بیدار ہوجائین اور آج ہی کے دن سے عہد کریں کہ وہ ماحول کو صاف رکھنے میں اپنی انفرادی ذمہ داری ادا کریں گے تبھی ماحول کا تحفظ ممکن ہو سکے گا'۔