بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ گریز کے بھگلندر علاقے میں مقامی باشندوں نے طبی مرکز میں میڈیکل اسٹاف کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کر رہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بھگلندر علاقے میں ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر قائم کیا گیا ہے تاہم اس میں طبی و نیم طبی عملہ کی عدم دستیابی کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ واضح رہے کہ شدید برف باری کی وجہ سے ان دنوں گریز کے سبھی زمینی راستے ضلع صدر مقام سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔ Lack of Medical Staff in PHC Gurez, People suffer
شدید برفباری کے دوران تلیل، گریز کے بھگلندر علاقے سے تعلق رکھنے والے باشندوں نے محکمہ صحت، ضلع انتظامیہ سمیت منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’علاقے میں قائم پرائمری ہیلتھ سینٹر ہی مقامی باشندوں کے لیے کسی ایمرجنس سے نپٹنے کا ایک واحد ذریعہ ہے۔ تاہم یہاں پر محض ایک لیڈی ہیلتھ ورکر کو تعینات رکھا گیا ہے، جس سے محکمہ صحت کی جانب سے کئے جا رہے بلند و بانگ دعووں کی قلعی کھل جاتی ہے۔‘‘ Protest Against Lack of Medical Staff in PHC Gurez
مزید پڑھیں: Lack of Medical Staff at PHC Ichgam اچھ گام پرائمری ہیلتھ سنٹر میں عملہ کی کمی
انہوں نے کہا کہ شدید برفباری کے ایام میں وہ ایک ہیلتھ ورکر بھی ڈیوٹی سے غائب رہتی ہے جبکہ یہاں ڈاکٹروں اور نیم طبی عملہ کو تعینات کیا گیا جو محض کاغذات کی حد تک ہی محدود ہے۔ احتجاج کر رہے لوگوں کا کہنا ہے کہ گرمیوں کے ایام میں چند ایک ڈاکٹر یہاں ملاحظہ کرنے کے لیے آتے ہیں تاہم وہ بھی زمینی حقائق کا صحیح جائزہ نہیں لیتے۔ احتجاجیوں نے مزید کہا کہ یہاں ہیلتھ سنٹر برائے نام قائم کیا گیا ہے جہاں نہ طبی عملہ موجود ہے اور نہ ہی ادویات۔