ETV Bharat / state

'مرغوب بانہالی کا انتقال ایک بڑا سانحہ'

شمالی کشمیر کی قدیم ترین ادبی انجمن حلقہ ادب سوناواری نے پروفیسر مرغوب بانہالی کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 27, 2021, 8:42 PM IST

پروفیسر مرغوب بانیہالی
پروفیسر مرغوب بانیہالی

انجمن حلقہ ادب سوناواری نے اسے کشمیری زبان و ادب کے لئے نقصان سے تعبیر کیا ہے۔

حلقہ ادب کی جانب سے جاری ایک بیان میں پروفیسر مرغوب بانہالی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ بانہال سے تعلق رکنھے والے 84 سالہ ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ مرغوب کشمیری زبان کے ہمہ جہت ادیب اور دانشور تھے۔ انہوں نے شعر گوئی کے ساتھ ساتھ تحقیق و تنقید کے میدان میں کشمری زبان و ادب کی بیش بہا خدمت انجام دی ہے۔

مرحوم کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا جبکہ گراں قدر ادبی اور لسانی خدمات کے لئے حلقہ ادب نے اُنہیں " خلعت حاجنی" بھی عطا کیا ہے۔

مرحوم کے حلقہ ادب سوناواری اور اس کے ذمہ داروں کے ساتھ گہرے تعلقات تھے۔ حلقہ ادب کے صدر نے حلقہ ادب کے ساتھ ان کے بے لوث رشتے کو یاد کرتے ہوئے اور اُن کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ادبی دنیا ایک مقتدر اور معتبر قلم کار اور دانشور سے محروم ہو گئی۔ وہیں حلقہ ادب کا ایک مخلص رفیق اور دوست ہمیشہ کے لئے جدا ہوگیا۔

حلقہ ادب کے سبھی ممبران اس وقت اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ غمزدہ خاندان کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حلقہ نے مرحوم کے حق میں جنت الفردوس اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.