ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: بخشی بل سوناواری میں لوگ سڑک کی خستہ حالی سے پریشان

بانڈی پورہ کے حاجن علاقے کے بخشی بل سوناواری میں لوگ سڑک کی خستہ حالی سے کافی پریشان ہیں، مقامی لوگوں کے مطابق سڑک کی خستہ حالی کو لیکر کئی بار متعلقہ پنچایت کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا۔ لیکن پھر بھی اس پریشانی کو حل نہیں کیا گیا ہے۔

بانڈی پورہ: بخشی بل سوناواری میں لوگ سڑک کی خستہ حالی سے پریشان
بانڈی پورہ: بخشی بل سوناواری میں لوگ سڑک کی خستہ حالی سے پریشان
author img

By

Published : May 11, 2021, 2:13 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے کے بخشی بل سوناواری میں سڑک کی خستہ حالی سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بانڈی پورہ: بخشی بل سوناواری میں لوگ سڑک کی خستہ حالی سے پریشان

وہیں بخشی بل سے ولر کی جانب جانے والی اندرونی سڑک پر گہرے گڑھے ہوگئے ہیں جن پر چلنا پھرنا دشوار ہوگیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ سڑک مقامی سرکاری اسکول کی طرف سے گزرتی ہے جس کی وجہ سے طلبا بھی پریشان ہیں۔

اگرچہ ان دنوں اسکول بند ہی ہیں تاہم بچوں کا عموماً ولر اور اسکول کے گراؤنڈ میں کھیلنے کے لئے بھی اسی سڑک سے گزر ہوتا ہے، اس کے علاوہ ولر کی جانب مال مویشی پالنے اور زراعت کے مقصد سے بھی اس روڑ پر لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ تاہم سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو بھی گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ کئی بار متعلقہ پنچایت کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا، لیکن پھر بھی اس سڑک کی مناسب مرمت نہیں کی گئی۔

مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اس سڑک کی مناسب مرمت کی جائے تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: لوگوں کو صاف پانی کی قلت کا سامنا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.