ETV Bharat / state

مرہامہ کے باشندگان انتظامیہ سے سخت نالاں

مقامی لوگوں کے مطابق ٹھیکیدار نے رات کے دوران ناقص میٹریل جمع کرکے رکھا ہے، بعد میں وہی میٹریل سڑک کی تعمیرات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

مرہامہ کے لوگوں کی انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار

author img

By

Published : Jun 27, 2020, 10:05 PM IST

ضلع اننت ناگ کے مرہامہ علاقہ کے لوگوں نے رابطہ سڑک کی مرمت میں ناقص میٹیریل کے استعمال کو لے کر متعلقہ محکمہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار سڑک کی بھرائی کے لیے جو میٹریل استعمال کر رہے ہیں اس میں باجری کم مٹی کی مقدار زیادہ موجود ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق ٹھیکیدار نے رات کے دوران ناقص میٹریل جمع کرکے رکھا ہے، بعد میں وہی میٹریل سڑک کی تعمیرات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

وہیں لوگوں نے مزید شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ رابطہ سڑک کو کشادہ کرنے کی غرض سے سڑک کے دونوں اطراف چونتیس فٹ کے دائرہ میں آنے والے ڈھانچوں کو معاوضہ کے عوض منہدم کیا گیا، تاہم کئی ایک مقامات پر منظور نظر افراد کے ڈھانچوں کو منہدم نہیں کیا جا رہا ہے اور مذکورہ مقام پر سڑک کو کشادہ کئے بغیر ہی کام شروع کیا گیا ہے، جس سے صاف طور پر محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی غیر سنجیدگی سامنے آرہی ہے ۔

مرہامہ کے لوگوں کی انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار

لوگوں کا کہنا ہے کہ رابطہ سڑک پر غیر منصوبہ بند طریقہ سے ہورہے کام کی وجہ سے کروڑوں کی رقم زایہ ہونے کا خدشہ ہے ۔۔انہوں نے اعلی حکام سے توجہ مرکوز کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔

وہیں موقعہ پر موجود پی ایم جی ایس وائی کے جونئر انجینئر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی اور وہ اس جگہ سے نکل گئے، ادھر مذکورہ ٹھیکیدار نے کیمرہ کے سامنے بات کرنے سے منع کیا۔

تاہم انہوں نے کہا کہ لوگوں کے اعتراض کے مدنظر وہ جمع شدہ میٹریل کو سڑک کے استعمال میں نہیں لائیں گے۔

ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ ،پی ایم جی ایس وائی، کے ایگزیکٹو انجینئر خالد محمود کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے فون پر یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی علاقہ میں جاکر از خود کام کا جائزہ لے کر مسئلہ کا ازالہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.