ETV Bharat / state

Panches, Sarpanches Mass Resignation: پنچ، سرپنچ صاحبان کا بی ڈی او کے خلاف احتجاج، اجتماعی استعفیٰ کا اعلان - سرپنچوں اور پنچوں نے اجتماعی طور اپنے عہدوں سے استعفیٰ

نوگام، بانڈی پورہ میں سرپنچوں اور پنچوں نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ بی ڈی او پی آر آئی ممبران کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے ہیں جس کے نتیجے نہ صرف فنڈز ضائع ہو جاتے ہیں بلکہ ترقیاتی کاموں میں بھی رکاوٹیں حائل ہوتی ہیں۔ Panches, Sarpanches Protest Against BDO Nowgam, Bandipora

پنچ، سرپنچ صاحبان کا بی ڈی او کے خلاف احتجاج، اجتماعی استعفیٰ کا اعلان

author img

By

Published : Apr 13, 2022, 2:58 PM IST

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نوگام بلاک سے وابستہ سرپنچوں اور پنچوں نے اجتماعی طور اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ نوگام، سوناواری بلاک سے وابستہ سرپنچ اور پنچ صاحبان بلاک ڈیولاپمنٹ آفس نوگام (BDO Office Nowgam) کے احاطے میں جمع ہوئے اور متعلقہ بی ڈی او کے خلاف خاموش احتجاج بھی کیا۔ Protest Against BDO Nowgam, Bandipora احتجاج کے دوران انہوں نے اجتماعی طور مستعفی ہونے کا اعلان بھی کیا۔ Panches, Sarpanches Mass Resignation in Nowgam Bandipora

پنچ، سرپنچ صاحبان کا بی ڈی او کے خلاف احتجاج، اجتماعی استعفیٰ کا اعلان

احتجاج میں شامل سرپنچوں اور پنچوں نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ بی ڈی او، پی آر آئی ممبران کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے ہیں جس کے نتیجے نہ صرف فنڈز ضائع ہو جاتے ہیں بلکہ ترقیاتی کاموں میں بھی رکاوٹیں حائل ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگوں کی توقعات پر پورا نہیں اتر پا رہے ہیں کیونکہ متعلقہ بی ڈی او کسی نہ کسی بہانے سے مسائل کھڑے کر رہا ہے۔ متعلقہ بی ڈی او سے جب اس ضمن میں رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ بات کرنے کے لئے موجود نہیں تھے تاہم بعد میں اے سی ڈی بانڈی پورہ نے کہا کہ وہ تمام سرپنچوں اور پنچوں کو راضی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنچ اور سرپنچ پنچایت راج کا بہت اہم حصہ ہیں اور وہ نچلی سطح کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’انہیں استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں ہے، میں دیکھوں گا کہ اگر متعلقہ بی ڈی او ان کے ساتھ تعاون نہیں کرتا تو ہم اس سلسلے میں کارروائی شروع کریں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.