ETV Bharat / state

بیک ٹو ولیج پروگرام کو مذاق قرار دیتے ہوئے پنچوں اور سرپنچوں کا احتجاج

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں درجنوں سرپنچوں اور بی ڈی سی چئیرمین نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا۔

بیک ٹو ولیج پروگرام کو مذاق قرار دیتے ہوئے پنچوں اور سرپنچوں کا احتجاج
بیک ٹو ولیج پروگرام کو مذاق قرار دیتے ہوئے پنچوں اور سرپنچوں کا احتجاج
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 6:24 PM IST

ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے سرپنچوں اور بی ڈی سی چئیرمین نے پیر کو بلاک ڈیولپمنٹ آفس کے سامنے احتجاج کیا۔ تین دنوں تک جاری رہنے والے اس احتجاج میں پیر کو درجنوں افراد نے شرکت کی۔

احتجاج کر رہے سرپنچوں کا کہنا ہے ہے بیک ٹو ولیج (پہلے مرحلہ کے) پروگرام کے تحت سرپنجوں کے لئے مختص کئے گئے دس لاکھ روپے آج تک ان کے کھاتوں میں جمع نہیں کرائے گئے ہیں۔

بیک ٹو ولیج پروگرام کو مذاق قرار دیتے ہوئے پنچوں اور سرپنچوں کا احتجاج

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے پنچوں کا کہنا تھا کہ بیک ٹو ولیج پہلے مرحلے میں انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام اور پنچوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا، اسکے بعد دوسرے مرحلے میں بھی عوام نے اپنے علاقہ جات سے متعلق شکایات اور مشکلات درج کروائیں۔

انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پنچوں کا کہنا تھا کہ ’’پہلے اور دوسرے مرحلہ کے بیک ٹو ولیج پروگرام کے سبھی کام التواء میں پڑے ہیں، ایک بھی کام سرانجام نہیں دیا گیا کہ تیسرے مرحلے کا اعلان کیا گیا۔‘‘

ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے پنچوں نے دعویٰ کیا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے کے بیک ٹو ولیج کے بعد انتظامیہ نے انکے علاقے کے لیے دس لاکھ روپے مختص کیے، تاہم پنچوں کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ رقم واپس سرکاری خزانے میں جمع ہوئی ہے اور اب ای ٹینڈرنگ (e-tendering) کے ذریعے رقم خرچ کی جائے گی۔

ای ٹینڈرینگ کو عوام اور پنچوں کے ساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ مذکورہ رقم جلد سے جلد حلقے کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں میں خرچ ہونی چاہئے۔

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ ’’جب تک درج کی ہوئی سابقہ شکایات کا ازالہ اور لیپس (Lapse) ہوئی رقم کو حلقے کے تعمیراتی کاموں کے لیے خرچ نہیں کیا جاتا، تب تک بیک ٹو ولیج تیسرے مرحلے کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.