ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: معروف شاعر محمد احسن کی یاد میں ادبی تقریب - شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ

ضلع بانڈی پورہ میں احسن میموریل فاؤنڈیشن کی جانب سے معروف شاعر مرحوم محمد احسن احسن  کی یاد میں ادبی تقریب منعقد کی گئی۔اس تقریب کی صدارت معروف ادیب اور کشمیری زبان و ادب کے نامور شاعر پروفیسر شاد رمضان نے کی۔

معروف شاعر محمد احسن احسن کی یاد میں ادبی تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 5:58 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں احسن میموریل فاؤنڈیشن کی جانب سے معروف شاعر مرحوم محمد احسن احسن کی یاد میں ایک روزہ ادبی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ادباء ، شعراء ، اسکالرز کے علاوہ عام لوگوں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران نامور مصنف اور صدر احسن میموریل فاؤنڈیشن نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں فاؤنڈیشن کے صدر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے تنظیم کی جانب سے کی جانے والی ادبی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

معروف شاعر محمد احسن احسن کی یاد میں ادبی تقریب کا انعقاد

افتتاحی سیشن کی صدارت معروف ادیب اور کشمیری زبان و ادب کے نامور شاعر پروفیسر شاد رمضان نے کی۔ جبکہ ممتاز ادیب اور کشمیری زبان و ادب کے ماہر پروفیسر مجروح رشید اور ڈاکٹر رفیق مسعودی بھی صفحہ صدارت میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں:بانڈی پورہ میں جاری وولر فیسٹیول اختتام پذیر

اس موقع پر مقررین نے مرحوم محمد احسن احسن کی ادبی خدمات کو اجاگر کیا اور اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرنے کی ضرورت و اہمیت پر بھی گفتگو کی۔

تقریب کی دوسری نشست کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج حاجن پروفیسر ھُدا غزالی نے کی۔ اس نشست کے دوران مرحوم محمد احسن احسن احسن کی ایک کتاب رسم رونمائی بھی انجام دی گئی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.