ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: خراب سڑک مریضوں کے لیے وبال جان - سڑک پہ پیدل چلنا دشوار ہے

علاقے میں سڑک کی حالت اتنی خراب ہے کہ اگر کوئی بیمار ہو جاتا ہے تو اسے کندھوں پر قریب ایک کلومیٹر دور لے جاکر گاڑی پر بٹھایا جاتا ہے۔

خراب سڑک مریضوں کے لیے وبال جان
خراب سڑک مریضوں کے لیے وبال جان
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 10:29 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کا بٹھی پورہ ذالپورہ گاؤں ایک دور دراز دیہات ہے۔ گاؤں کی سڑک جو دو اضلاع کو ملاتی ہے۔ سالوں سے تعمیر کے لئے منتظر ہے۔ لیکن اس کو تعمیر نہیں کیا جا رہا ہے۔

خراب سڑک مریضوں کے لیے وبال جان

علاقے کے لوگوں کو اس خستہ سڑک کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک پر پیدل چلنا دشوار ہے کیونکہ سڑک میں جگہ جگہ گہرے گھڑے ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مذکورہ سڑک پر جب کبھی بارش ہوتی ہے تو یہ مکمل طور سے ٹھپ ہو جاتی ہے، نتیجتاً علاقے کے لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کئی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی دفعہ متعلقہ محکموں میں جاکر اس حوالے سے انہیں مطلع کیا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پہ اس سڑک کی تعمیر نہیں کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معقول قیمت نہ ملنے سے اخروٹ کے کاشتکار پریشان حال

ان کا کہنا ہے کہ سڑک کی وجہ سے علاقے میں گاڑی کا پہنچنا بھی دشوار ہے اور اگر کبھی کبھار سردیوں کے موسم میں کوئی بھی فرد بیمار ہو جاتا ہے تو اسے کندھوں پر قریب ایک کلومیٹر دور لے جاکر گاڑی میں بٹھانا پڑتا ہے تاکہ اسے اسپتال پہنچایا جائے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی سے ایک بار مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں اقدامات کیے جائیں تاکہ انہیں ان مشکلات سے نجات مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.