ETV Bharat / state

نوتعمیر شدہ سڑک خستہ حال - bandipur news

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے کلوسہ قویل کی سڑک کا تعمیری کام چند روز قبل ہی مکمل ہوا تھا لیکن مختصر وقت میں ہی یہ سڑک خستہ حالی کا شکار ہو گئی ہے۔

نوتعمیر شدہ سڑک خستہ حال
author img

By

Published : Jun 7, 2019, 4:15 AM IST

تفصلات کے مطابق محکمہ روڈ اینڈ بلڈنگ (آر اینڈ بی) نے چند روز قبل چھ کلو میٹر سڑک پر تارکول بچھایا تھا جو چار روز کے بعد ہی اکھڑ گیا ہے۔

نوتعمیر شدہ سڑک خستہ حال

مقامی لوگوں کے مطابق تارکول بچھانے میں ناقص مٹیریل کا ستعمال کیا گیا جس کی وجہ سے پورا تارکول اکھڑ گیا اور روڈ کی حالت خراب ہو گئی ہے حالانکہ مقامی لوگوں نے سڑک کی خستہ حالی کی شکایت محکمہ آر اینڈ بی کے علی افسران سے کی ہے اور مذکورہ سڑک کو از سر نو تعمیر کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اس سلسلے میں مقامی باشندوں نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب ڈی سی بانڈی پورہ کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو زیر غور لایا گیا ہے اور ایگزیکیوٹیو انجینیئر کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اس پر مکمل رپوٹ پیش کریں۔

سڑک کی حستہ حالی پر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'یہ سرکاری خزانے کو لوٹنے کا ایک طریقہ ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹھیکیداروں اور افسران کو جواب دہ بنایا جائے، تاکہ تعمیر و ترقی کے کاموں میں شفافیت لائی جا سکے۔'

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.