ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: اصغر سامون نے ترقیاتی پروجیکٹز کا کیا افتتاح - بیت الخلاء

میرا قصبہ میری شان پروگرام کے تحت پیر کو پرنسل سیکریٹری برائے ٹیکنکل ایجوکیشن اصغر حسن سامون نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کئی اسکیموں اور ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح کیا۔

author img

By

Published : Oct 19, 2020, 8:27 PM IST

پرنسپل سیکریٹری برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن اصغر حسن سامون نے پیر کو My town my prideپروگرام کے تحت شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کا دورہ کیا۔

میرا قصبہ میری شان پروگرام کے تحت نشاط باغ میں ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں درجنوں طلباء کے علاوہ مقامی افراد کی خاصی تعداد نے بھی شرکت کی۔

بانڈی پورہ: اصغر سامون نے ترقیاتی پروجیکٹس کا کیا افتتاح

اس موقع پر مختلف اسکولوں سے آئے طلباء نے موسیقی کے علاوہ رنگا رنگ طریقوں سے اس پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ مختلف محکموں نے اسٹال بھی سجا رکھے تھے۔

اصغر حسن سامون نے اس موقع پر طلباء کو اسکل ڈیولپمنٹ کی اہمیت اور نئی اسکیموں سے روشناس کرایا، اس کے علاوہ گورنمنٹ پالی تکنیک کالج کا دورہ کرکے وہاں زیر تعلیم طلباء کے مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ کالج کے لیے تعمیر کی گئی عمارت کو ایک مہینے کے اندر اندر طلباء کے لیے کھولا جائے گا۔

دورے کے دوران پرنسپل سیکریٹری نے بس اسٹینڈ بانڈی پورہ میں شاپنگ کمپلس کی سنگ بنیاد رکھی اور ایک نئے تعمیر کئے گئے بیت الخلاء کا بھی افتتاح کیا۔

اصغر سامون ’’میرا قصبہ میری شان‘‘ پروگرام کے تحت ضلع بانڈی پورہ کے دو روزہ دورہ پر ہیں۔ منگل کو وہ عوامی وفود سے ملاقات بھی کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.