بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ میں شیعہ مسلک کے آٹھویں امام حضرت امام علی رضا ؑ کے یوم شہادت کے موقع پر جلوس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔ بانڈی پورہ کے نوگام سوناواری میں منعقد اس جلوس کا اہتمام جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان نے کیا۔ یہ جلوس انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی کی قیادت میں برآمد کیا گیا۔ جس میں عزاداران امام عالی مقام کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ Mourning Procession in Bandipora
اس موقع پر عقیدت مندوں نے مجلس میں شرکت کرکے مرثیہ و نوحہ خوانی کی صورت میں امام علی رضا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انجمن شرعی شیعان کے صدر آغا سید حسن نے عزاداوں سے خطاب کرتے ہوئے امام عالی مقام کی زندگی کے کئی گوشوں پر روشنی ڈالی اور ان کی حیات اور سیرت طیبہ کو مشعل راہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بڈگام کے مختلف علاقوں میں جلوس عزاء برآمد