شمالی کشمیر: ضلع بانڈی پورہ کے گنڈ جہانگیر گاؤں میں نالے میں نہاتے ہوئے ایک آٹھ سالہ بچہ ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ Minor Drowns in Gund Jahangirاطلاعات کے مطابق ایک نابالغ بچہ سعد فاروق ولد فاروق احمد پنڈت ساکن گنڈ جہانگیر اس وقت پانی میں ڈوب گیا جب وہ گنڈ جہانگیر نرسری کے کمپارٹمنٹ نمبر 9 میں واقع نالے میں غسل کر رہا تھا۔ بچے کے ڈوبنے کی خبر موصول ہوتے ہی مقامی لوگوں نے کو بچانے کی کوشش کی اور اسے سی ایچ سی حاجن لے گئے لیکن اس کی مذکورہ اسپتال میں پہنچنے سے پہلے ہی موت واقع ہوگئی۔ دریں اثنا، ایک عہدیدار نے بتایا کہ حادثے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور ضروری طبی و قانونی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد متوفی کی لاش کو اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Minor Drowns in Gund Jahangir: گنڈ جہانگیر میں کمسن بچہ ڈوب کر ہلاک - گنڈ جہانگیر میں کمسن بچہ ڈوب کر ہلاک
ضلع بانڈی پورہ کے گنڈ جہانگیر گاؤں میں ایک نابالغ بچہ غرقآب ہوگیا، ضروری طبی و قانونی کارروائی کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔Minor Drowns in Gund Jahangir