سرحدی علاقہ گریز کے داور میں فوج اور مقامی افراد نے مشترکہ طور پر ایک محفل شام کا اہتمام کیا، جس کا مقصد مقامی زبان کے ساتھ ساتھ اس سرحدی علاقے کے کلچر کو بھی فروغ دینا ہے۔ Mehfil e Sham in Gurez Bandipora
محفل میں شینا زبان میں مشاعرہ کے علاوہ موسیقی اور رقص کے پروگرام بھی پیش کیے گئے، جن میں تقریبا ساٹھ مقامی شاعروں، گلوکاروں اور دیگر فنکاروں نے حصہ لیا۔ بہترین پروگرام پیش کرنے والے فنکاروں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ Cultural Program in Bandipora
یہ بھی پڑھیں: Mushaira in Sonawari: کشمیری مرثیہ نگار سید رضا ہمدانی کی یاد میں محفل مشاعرہ
محفل میں انتظامیہ، پولیس اور فوج کے کئی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی افراد اور فنکاروں نے فوج اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعہ نہ صرف انہیں اپنا فن یا ہنر دکھانے کا موقع ملا بلکہ دور دراز کے اس سرحدی علاقہ میں یہاں کی زبان اور کلچر کو بھی فروغ ملا ہے۔ Mehfil e Sham in Gurez Bandipora