بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن سوناواری کا دورہ کیا ۔ اس دوران موصوفہ نے سابق ایم ایل اے مرحوم عبدالعزیز پرے کے گھر جاکر تعزیت کی۔
محبوبہ مفتی نے مرحوم عبدالعزیز پرے کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی- انہوں نے اس دوران مرحوم عبدالعزیز پرے اور مفتی محمد سعید کے درمیاں دوستانہ تعلقات کو یاد کیا۔
محبوبہ مفتی کے ہمراہ ضلع کے سینیئر کارکنان اور لیڈران شامل تھے۔ وہیں محبوبہ مفتی نے دورے کے دوران میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرنے سے انکار کیا ۔قابل ذکر ہیں کہ عبدالعزیز پرے سوناواری کے سابق ایم ایل اے رہے چکے ہیں ہیں اور ان کا حال ہی میں حاجن میں انتقال ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: Mehbooba lashes out at Amit Shah 'مفتی صاحب کے کام کی امت شاہ سے تصدیق کی ضرورت نہیں'