ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: بوٹھو میں ماسک، سینیٹائزر اور ادویات مفت تقسیم

author img

By

Published : May 26, 2021, 4:40 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے دور دراز پہاڑی علاقہ بوٹھو میں سماجی کارکنان اور ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم نے ماسک اور سینیٹائزر سمیت قوت مدافعت بڑھانے والی مختلف ادویات مفت تقسیم کیں۔

بانڈی پورہ: بوٹھو میں ماسک، سینیٹائزر اور ادویات مفت تقسیم
بانڈی پورہ: بوٹھو میں ماسک، سینیٹائزر اور ادویات مفت تقسیم

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم ’حیدر اسپورٹس اکیڈمی‘ اور متعدد سماجی کارکنان نے پہاڑی علاقہ بوٹھو میں کورونا وائرس سے متعلق عوام کو آگہی فراہم کرنے کے علاوہ قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات مفت تقسیم کیں۔

اس کے علاوہ ماسک اور سینیٹائرز بھی تقسیم کیے گئے۔

مقامی باشندوں نے غیر سرکاری تنظیم اور رضاکاروں کی اس کاوش کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ بوٹھو ایک پسماندہ اور پہاڑی علاقہ ہونے کے سبب انہیں لاک ڈائون کے دوران کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا ’’سر درد کی گولی حاصل کرنے کے لیے بھی انہیں ضلع اسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے۔‘‘

رضاکاروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بوٹھو علاقے میں ادویات کی قلت کے حوالے سے انہیں کئی شکایات موصول ہونے کے بعد انہوں نے اس علاقے کا رخ کیا اور عوام کو کورونا سے متعلق آگہی فراہم کرنے کے علاوہ مختلف ادویات مفت تقسیم کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.