بانڈی پورہ ضلع کے مارکنڈل علاقے میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب آتشزدگی میں Nocturnal Blaze in North Kashmir’s Bandipora ایک شخص شدید طور پر جھلس گیا جبکہ اس واقعے میں ایک گاے اور ایک بچھڑا جل کر ہلاک ہو گئے۔
مقامی باشندوں کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب بانڈی پورہ کے گشن پورہ، میدان محلہ، کے رہنے والے عبدالرشید راتھر ولد غلام محمد کے گاؤ خانے سے اچانک آگ نمودار ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آگ کے سبب گائے اور بچھڑا زندہ جل گئے جبکہ مکان مالک عبدالرشید راتھر زخمی Man Injured, Two Cattle Charred to Death During Nocturnal Blaze ہوگیا۔
ایک پولیس اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ زخمی ہوئے شخص کو خصوصی علاج و معالجہ کے لیے سرینگر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔