ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں لاک ڈاؤن کا اثر

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 15711 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں سے 8607 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں

لاک ڈاؤن کا اثر
لاک ڈاؤن کا اثر
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 4:43 PM IST

کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے باعث انتظامیہ نے کشمیر ڈویژن کے سبھی اضلاع میں آج سے اس ماہ کی اٹھائیس تاریخ تک لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔ وہیں ضلع بانڈی پورہ میں بھی گزشتہ چند روز سے کیسز میں اضافے کے باعث لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کا اثر

ضلع میں فی الحال بہتر گھنٹے کا لاک ڈاون کیا گیا جس کا اثر تقریبا ہر علاقے میں دیکھنے کو ملا۔ علاقے میں پولیس اور انتظامیہ کی دیگر ایجنسیاں تعینات ہیں۔ یہ لوگ مسلسل گشت کرتے بھی نظر آئے۔ بیشتر عوامی حلقوں نے اس کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کیسز کے مسلسل اضافے کے باعث ایسا اقدام لازمی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن میں گھر گھر جا کر تعلیم دینے والا استاد

خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 15711 معاملے ہیں جس میں سے 8607 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ یہاں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 273 ہے۔ علاقے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 6831 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.